سیلابی صورتحال کے باعث گندم کے بحران نے پھر سر اُٹھا لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی تاریخ میں گندم کی قیمت بلند ترین سطح پر، 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
ملکی تاریخ میں گندم کی قیمت بلند ترین سطح پر، 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی: ملک میں حالیہ ریکارڈ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے، جس کا براہ راست اثر زراعت کے شعبے پر پڑا ہے، اس ساری صورتحال کے پیش نظر ایک بار پھر گندم کا بحران پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راجن پور اور فاضل پور گوداموں میں ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم ضائع ہو گئی،چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب طاہر ملک کے مطابق آٹے کی قلت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اس حوالے سے حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن طاہر ملک کے مطابق ہمیں جتنا کوٹہ مل رہا،پسائی کر رہے ہیں اگر یہی کچھ رہا تو آٹے کی قلت پیدا ہوجائے گی، حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:سیلاب کے باعث رواں مالی سال ملکی برآمدات متاثر، ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سرکاری کوٹہ 16700ٹن روزانہ ہے جبکہ ضرورت 25 ہزار ٹن گندم کی ہے، اگر گندم نہ منگوائی تو دسمبر میں بحران مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ خوراک نے وفاقی حکومت سے دس لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی اجازت مانگ لی ہے۔

Related Posts