یکم سے پانچ جولائی تک کراچی حیدرآباد، بدین اور ٹھٹہ میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، اس حوالے سے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے تین سے پانچ جولائی تک کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ایڈوایزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کی انتظامیہ اربن فلڈنگ اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ نکاسی آب کے لیے عملے اور مشینوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، ضروت مند افراد کی مدد کے لئے ایمرجنسی ہیلپ لائن کو میسر رکھا جائے، اسپتالوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے جنریٹر اور دیگر مشینوں کے انتظامات کیے جائیں۔
پی ڈی ایم اے نے ماہی گیروں کو خاص ہدایات دی ہیں کہ تین سے پانچ جولائی تک سمندر میں نہ جائیں۔