دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کےالیکٹرک کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کےالیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بریک ڈاؤن آج صبح 5 بجے ہوا۔
پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 6 بج کر 30 منٹ پر بحال ہوئی۔ تمام فیڈرزسے کےالیکٹرک کی سپلائی اچانک سے بند ہونے کے باعث پانی کی پمپنگ مکمل بند ہوگئی تھی۔
واٹر بورڈ حکام کے مطابق بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے 72 انچ قطر کی 3 لائنیں متاثرہوئیں ہیں جبکہ 125 ایم جی ڈی پانی کا شارٹ فال ہوا۔
واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پانی لائنوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پرشروع کردیا گیا ہے، جبکہ شہر بھر میں پانی کی فراہمی متبادل پمپسں سے شروع کردی گئی ہے۔
ایم ڈی واٹربورڈ نے ہدایت کی ہے کہ پانی کی متاثرہ لائنز کی مرمت فوری طور پر کی جائے۔