اختیارات میں کمی اور فنڈز کا عدم اجراء، بلدیاتی نمائندوں کا اسمبلی کے باہر دھرنا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اختیارات میں کمی اور فنڈز کا عدم اجراء، بلدیاتی نمائندوں کا اسمبلی کے باہر دھرنا
اختیارات میں کمی اور فنڈز کا عدم اجراء، بلدیاتی نمائندوں کا اسمبلی کے باہر دھرنا

 پشاور میں سیاسی جماعتوں کے تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات میں کمی اور فنڈز کے عدم اجراء کے خلاف صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا۔

پورے ضلعے کے بلدیاتی نمائندوں یونین کونسل ممبران نے اسمبلی چوک میں احتجاج کیا جس کے سبب دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہوگئیں۔

احتجاج میں اے این پی، مسلم لیگ، جے یو آئی، جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف اور دیگر پارٹیوں کے یونین کونسل چیئرمینوں نے شرکت کی۔ احتجاج کی قیادت مئیر پشاور زبیر علی اور 6 تحصیلوں کے چیئرمین نے کی۔

مئیر پشاور حاجی زبیر علی کا احتجاج کے دوران کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کو ناکام بنانے کے لیے ایک کے بعد ایک احکامات جاری کررہی ہے، صوبائی حکومت آئے روز بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کم کرکے انہیں ڈی سی اور اے سی کے ماتحت کرنے کے در پے ہے، حکومت کے اقدامات نظام کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

میئر پشاور نے مزید کہا کہ 8 ماہ گزرنے کے باوجود ہمیں اختیارات نہیں مل رہے، اگلے مرحلے کے لیے وزیراعلی ہاؤس، وزیر بلدیات اور بنی گالہ میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔

Related Posts