بڑھتے معاشی مسائل، وفاقی وزیر نے آبادی کم کرنے کا مشورہ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے آر وائی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے صوبوں کو آبادی کم کرنے کا مشورہ دے دیا ہے، جبکہ ساتھ ہی ان کہنا ہے کہ ہمارے آدھے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا ادارہ شماریات کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ادارہ شماریات کی طرف سے مردم شماری کو ممکن بنانا قابل تعریف ہے۔

ڈیٹا کسی بھی ملک کی ترقی میں اسٹرٹیجک اثاثہ ہے، مردم شماری سے حاصل ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے لیے کام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے ڈیٹا کی بنیاد پرملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، آبادی میں اضافے کا رجحان ایک بار پھر بڑھ رہا ہے، آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہوگئی ہے۔

احسن اقبال نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے آبادی کی شرح کم کرنے پر کام کریں، جبکہ آبادی میں اضافے کی شرح کم کرکے پیداوار کو بڑھانا ہے۔

ہمارے آدھے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، بچوں کی ذہنی استعداد متاثر ہورہی ہے۔ ڈیٹا کے استعمال سے ملکی ترقی اور منصوبہ بندی میں مدد ملے گی، ڈیٹا فیصلہ سازی کے معیار کو بڑھائے گا۔

Related Posts