کورونا کے باعث عید الاضحیٰ پر عوام کو احتیاط کرنا ہوگی، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے باعث عید الاضحی پر عوام کو احتیاط کرنا ہوگی، وزیر اعظم
کورونا کے باعث عید الاضحی پر عوام کو احتیاط کرنا ہوگی، وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اہم قومی امور پر ترجمانوں کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کی متوقع اے پی سی پربھی زیر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کوویڈ 19 پر حکومتی حکمت عملی بھی اجلاس میں زیر بحث آئی۔

با خبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، اس کے باوجود عید الاضحی پر عوام کو احتیاط کرنا ہوگی تاکہ وائرس سے بچا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ حکومتی کامیاب حکمت عملی کی دنیا بھی معترف ہے اور مختلف ممالک کی جانب سے ہمارے اقدامات کو سراہا جارہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو اہم ہدایات بھی دیں۔

Related Posts