ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ویلاگر سعد الرحمن نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے تفصیلات شیئر کیں، جن میں یوٹیوب ویڈیوز سے حاصل ہونے والی ماہانہ آمدنی بھی شامل ہے۔
ڈکی بھائی نے اپنی لائیو اسٹریمنگ کے دوران اپنے کمال کے اعداد و شمار کا انکشاف کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں۔
میزبان نے ڈکی بھائی سے سوال کیا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل سے کتنی کمائی کرتے ہیں، جہاں وہ عموماً اپنے خاندان کے حوالے سے وی لاگ شیئر کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈکی بھائی نے بتایا کہ وہ یوٹیوب ویڈیوز سے ماہانہ تقریباً 100000 سے 150000 ڈالر کماتے ہیں، جو پاکستانی روپوں میں 500 ملین سے زائد بنتے ہیں۔
مناہل ملک کا “SK” سے کیا تعلق، ویڈیوز میں موجود “ایس کے” ہے کون؟
انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ رقم صرف ان کی وی لاگ کی آمدنی نہیں ہے بلکہ برانڈ پروموشن اور اینڈورسمنٹ سے بھی حاصل ہوتی ہے۔
یوٹیوب پر 7.5 ملین سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ ڈکی بھائی پاکستان میں ایک معروف نام بن چکے ہیں، جو اپنے روزمرہ کے تجربات اپنے ناظرین کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔