کراچی: شہر قائد سے مبینہ طور پسند کی شادی کرکے لاہور پہنچنے والی دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے پرلڑکی کے والد کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
میڈیکل بورڈ نے کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرائی ہے۔
دعا کے والد کا اب اس حوالے سے ایک بیان سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے، دعا زہرہ کے والد نے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر خوشی کا اظہار کیا اور حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
دعا زہرہ کے والد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج میڈیکلی ثابت ہوگیا کہ میری بیٹی کی عمر 15 سال ہے، اُنہوں نے کہا کہ آپ سب سے دعا ہے کہ میرے لیے مزید دعا کریں۔
مزید پڑھیں:دعا زہرہ کی عمر کتنی ہے؟ میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی