مبینہ طور پر اغواء ہونے والی دعا زہرہ کی عمر کا تعین کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مبینہ طور پر اغواء ہونے والی دعا زہرہ کی عمر کا تعین کرلیا گیا
مبینہ طور پر اغواء ہونے والی دعا زہرہ کی عمر کا تعین کرلیا گیا

کراچی: شہرقائد سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والی دعا زہرا کی عمرکا تعین کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کی عمر 16 سے17 سال کے درمیان ہے، عمرکے تعین کا ٹیسٹ سول اسپتال کراچی میں کیا گیا، پولیس کو رپورٹ کل صبح باقاعدہ طور پر مل جائے گی۔

عدالت کے حکم پر گذشتہ روز دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کو انتہائی سخت سکیورٹی میں سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا،ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم تھا جیسے ہی دعا بازیاب ہو پیش کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ نے بھی 10 جون کو دعا کو طلب کیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ لڑکی اپنی مرضی سے صوبہ چھوڑ کر گئی اور اس نے پنجاب جاکر شادی کی۔

لڑکی کے والد مہدی کاظمی کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ دعا کے برتھ سرٹیفیکیٹ میں تاریخ پیدائش27 اپریل2008 درج ہے، اس وقت دعا کی عمر 14 سال اور کچھ دن ہے۔جسٹس جنید غفار نے ریمارکس دیے کہ ابھی لڑکی بیان دیگی تو اغوا کا مقدمہ ختم ہو جائیگا۔

دعا زہرہ کا عدالت میں کہنا تھا کہ میرا نام دعا زہرہ اور والد کا نام مہدی کاظمی ہے، جس پر عدالت نے پوچھا کہ آپ کی عمرکیا ہے؟ لڑکی نے بتایا کہ عمر 18 سال ہے اور اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ رہتی ہوں۔

سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ آپ کے والد نے کہا ہے کہ ظہیر نے آپ کو زبردستی اغوا کیا؟ جس پر دعا نے بتایا کہ نہیں مجھے اغوا نہیں کیا گیا۔

جسٹس جنید غفار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچی ہمارے سامنے کھڑی ہے وہ خود کہہ رہی ہے کہ اغوا نہیں کیاگیا، والدین کھڑے ہیں اور پریشان ہیں مگر ہم نے قانون کو دیکھنا ہے، اگر لڑکی ملنا نہیں چاہتی تو ہم کیسے زبردستی کر سکتے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے 2 روز میں طبی ٹیسٹ کرانیکا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی تھی اور لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts