لاہور: کراچی سے لاپتہ ہونے والی کمسن دُعا زہرا کو پنجاب سے شوہر سمیت بازیاب کرا لیا گیا ہے، سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کو لاپتہ لڑکی کی بازیابی میں 1 ماہ 21 روز لگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ سمیت 2 صوبوں کی پولیس نے دعا زہرا کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔ دعا زہرا کو بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں سے بازیاب کیا گیا ہے۔
دعا زہرا کیس، سندھ ہائیکورٹ کا ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنیکا حکم