دعا منگی کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُعا منگی کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار
دُعا منگی کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم گرفتار

کراچی: دعا منگی کیس کے فرار ملزم زوہیب قریشی کو کشمور سے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتاری سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بلوچستان سے گاڑی چوری کرکے فرار ہوا تھا۔

پولیس ناکہ بندی کرکے مین ہائی وے پر کھڑی تھی کہ ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ شروع کردی، نتیجے میں ملزم ذخمی ہوگیا اور اسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر سے مسافروں کو کراچی لانے والا طیارہ ممکنہ حادثے سے بال بال بچ گیا

واضح رہے کہ گرفتار ملزم زوہیب قریشی کے خلاف گاڑی چوری کے 18 مقدمات درج ہیں، پولیس کی جانب سے ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

ملزم زوہیب قریشی عدالت میں پیشی کے بعد جیل واپس جاتے ہوئے طارق روڈ میں شاپنگ مال سے فرار ہوا تھا۔ خیال رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کو ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔

Related Posts