دعا زہرہ کی عمر کتنی ہے؟ میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا زہرہ کی عمر کتنی ہے؟ میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
دعا زہرہ کی عمر کتنی ہے؟ میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

کراچی: کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹس جاری کردی گئی ہیں، جس میں اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دعا زہرہ کی عمر 14 سال ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے دعا زہرہ کی عمر سے متعلق میڈیکل رپورٹس سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیئر کیں، جس میں انہوں نے اِس بات کی تصدیق کی کہ بچی کی عمر 14 سال ہے اور اُس کی پرانی میڈیکل رپورٹ جھوٹی تھی جس میں اُس کی عمر 17 سال بتائی گئی تھی۔

 

جبران ناصر نے ٹوئٹ میں کہا کہ دعا زہر ہ کی عمر نےاِس حقیقت سے پردہ اُٹھادیا ہے کہ اُس کا اغوا کیاگیاتھا لہٰذا اُس کی فوری طور پربازیابی کروانی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اے جی سندھ نے ہائی کورٹ کو کیسے بتایا کہ اغوا کا کوئی کیس نہیں بنتا۔ پولیس نے لڑکی کے بیان پر انحصار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اغوا کا کوئی مقدمہ نہیں بنتا، لڑکی نے بار بار معزز عدالتوں کو بتایا کہ اس کی عمر 18 سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ ثابت ہو گیا ہے کہ تمام بیانات جھوٹے اور من گھڑت تھے۔

مہدی کاظمی کے وکیل کا کہنا ہے کہ نئی عمر کے تعین کا مطلب ہے کہ اس معاملے میں اغوا، کم سن بچوں کی شادی، اور جنسی جرائم کے جرائم کی تمام دفعات لاگو ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر محکمہ داخلہ سندھ نے 10 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا تھا اور میڈیکل کے لیے دعا زہرا کو پولیس کی خصوصی ٹیم ایک دن کے لیے لاہور سے کراچی لائی تھی۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے تھے۔

Related Posts