کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر تشدد کیا گیا، میرے پاس اپنی تکلیف بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے کہا کہ جب میں نے تشدد کا شکار حلیم عادل شیخ کو دیکھا تو میرے پاس الفاظ نہیں تھے۔
جیل میں تشدد، 10روز سے دوائی نہیں دی گئی، حلیم عادل شیخ آبدیدہ
رکنِ اسمبلی دعا بھٹو نے کہا کہ آج جب میں نے اور میرے 11 ماہ کے بیٹے نے زرداری پولیس مافیا کو اپنے شوہر حلیم عادل شیخ پر تشدد کرکے عدالت میں اندر لائے جاتے دیکھا تو مجھ سے اور میرے بیٹے سے وہ منظر نہیں دیکھا گیا۔
میرے پاس الفاظ نہیں اپنی تکلیف بیان کرنے کے
میرے
آج جب مینے اور میرے ١١ مہا کے بیٹے نے
زرداری پولیس مافیا کو اپنےشوہر حلیم عادل شیخ پر تشدد کر کے کورٹ میں اندر لاتا دیکھا تو مجھ سے اور میرے بیٹے سے وؤ منظر دیکھا نہیں گیا#ReleaseHaleemAdilShaikh pic.twitter.com/M4w51XUQRS— DuaBhuttoPTI (@Dua_KamilBhutto) August 30, 2022