کراچی میں ڈکیتی پر مزاحمت، ملزمان کی فائرنگ کے باعث ڈی ایس پی زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ڈکیتی پر مزاحمت، ملزمان کی فائرنگ کے باعث ڈی ایس پی زخمی
کراچی میں ڈکیتی پر مزاحمت، ملزمان کی فائرنگ کے باعث ڈی ایس پی زخمی

کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ڈی ایس پی غلام مرتضیٰ راہو کو زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی غلام مرتضیٰ راہو نے گلستانِ جوہر کے علاقے پرفیوم چوک میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کی۔ ڈی ایس پی گلشنِ اقبال ڈاکٹر عبدالخالق نے کہا کہ یہ واقعہ شارعِ فیصل تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فائرنگ، 1 خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

کراچی پولیس کے مطابق ڈی ایس پی غلام مرتضیٰ راہو گلستانِ جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب واقع روفی گرین سٹی میں رہتے ہیں جو سادہ کپڑے پہن کر فیملی کے ہمراہ گھر سے نکلے اور اسی دوران لوٹ مار کی کوشش کی گئی۔

پولیس افسر ہونے کے ناطے ڈی ایس پی غلام مرتضیٰ راہو نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دارالصحت ہستپال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی غلام مرتضیٰ راہو ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث زخمی ہوئے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غلام مرتضیٰ راہو وزیرِ ماحولیات سندھ اسماعیل راہو کے بہنوئی ہیں۔ 

 

Related Posts