لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چارج سنبھال لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چارج سنبھال لیا
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چارج سنبھال لیا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اختیارات کی بحالی کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے معاملے پر ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات منسوخ کر دیئے تھے۔

دوست محمد مزاری نے جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی،جس میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کو تفویض کردہ اختیارات کو منسوخ کرنے کا حکم واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

دوست محمد مزاری کا پنجاب اسمبلی پہنچنے پر سیکیورٹی اسٹاف نے پرتپاک استقبال کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تاخیر پر سماعت شروع ہوئی تو لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کے طریقہ کار کے بارے میں پوچھا۔

پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری احمد بھٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور سیکرٹریٹ کی طرف سے ان کی جانچ پڑتال کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت عارف علوی کی طبیعت ناساز، رخصت پر روانہ ہوگئے

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے حکم دیا کہ دوست محمد مزاری کو پنجاب اسمبلی کے احاطے میں داخل ہونے دیا جائے۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی احمد محمد بھٹی کو ڈپٹی سپیکر کے ساتھ اسمبلی میں آنے کی ہدایت کی۔

Related Posts