ممبئی: بھارتی فلموں کے میگا اسٹار سنجے دت المعروف سنجو بابا کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ وہ نشے میں دُھت ہوکر دو دن تک سوتے رہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی اداکار نے یہ کہانی ایک پروگرام میں سنائی، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ زندگی میں وہ چرس کے نشے کے عادی رہ چکے ہیں اور کئی کئی دن تک نشے میں پڑے رہتے تھے۔
سنجے دت کا کہنا تھا کہ ڈرگز فضول چیز ہے، ایک مرتبہ میں نشہ کرکے گھر آیا اور کمرے میں جاکر سوگیا، صبح کے وقت 7 یا 8 بجے میری بھوک سے آنکھ کُھلی جس پر میں نے اپنے نوکر سے کہا کہ مجھے بھوک لگی ہے کھانا دیدو۔
انہوں نے بتایا کہ ‘نوکر میری بات سُن کر آبدیدہ ہوگیا اور مجھے بتایا کہ آپ دو دن سے سو رہے تھے، اس کی یہ بات سن کر میری حیرت کی انتہا نہ رہی، میں نے کہا ابھی رات کو تو سویا ہوں ‘۔
سنجے دت نے مزید کہا کہ ‘اس دن مجھے احساس ہوا کہ نشے کی لت کتنی بری ہے، اُسی دن سے میں نے تہیہ کیا کہ اب ہر قسم کے نشے سے جان چُھڑا ؤں گا۔
مزید پڑھیں:انجلینا جولی نے فارسی نظم کیوں پوسٹ کی؟
واضح رہے کہ سنجے دت کو پھیپھڑوں کا کینسر نشے کی لت کی وجہ سے ہی ہوا تھا جس کے بعد ان کا علاج ہوا اور اب وہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔اور ایک بار پھر فلموں میں کام شروع کرچکے ہیں۔