فو فائٹرز کے ڈرمر ٹیلر ہاکنز 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فو فائٹرز کے ڈرمر ٹیلر ہاکنز 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
فو فائٹرز کے ڈرمر ٹیلر ہاکنز 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

کیلیفورنیا: معروف امریکی راک بینڈ فو فائٹرز کے ڈرمر ٹیلر ہاکنز 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے 2 دہائیوں سے زائد عرصے تک فو فائٹرز کے مختلف گیتوں میں ڈرم بجا کر موسیقی کی خدمت کی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں فو فائٹرز کا کہنا ہے کہ ہمارا بینڈ ٹیلر ہاکنز کے اچانک انتقال کے باعث غمزدہ اور سوگوار ہے۔ ان کی موسیقی اور خوبصورت ہنسی ہمارے ساتھ ہمیشہ رہے گی۔ 

فو فائٹرز کے ڈرمر ٹیلر ہاکنز کے انتقال کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ جمعے کے روز جاری کردہ فو ڈرمرز کے بیان کے مطابق ٹیلر ہاکنز کا انتقال اچانک ہوا جو بینڈ کیلئے کسی عظیم نقصان سے کم نہیں جبکہ جمعے کی رات فو فائٹرز کو کولمبیا میں گیت سنانا تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ماڈلنگ میں تعلیم نہیں دیکھی جاتی۔ نادیہ حسین نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

بگوٹا کے علاقے میں جہاں معروف ڈرمر رہائش پذیر تھے، ایک ایمبولینس اور پولیس کی گاڑیوں کی آمد پر ٹیلر ہاکنز کے مداح جمع ہو گئے تاہم اس دوران کسی حکومتی عہدیدار نے معروف ڈرمر کے انتقال پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

مختلف انٹرویوز کے دوران فو فائٹرز کے مرکزی گلوکار کے ہمراہ گفتگو کرنے والے معروف ڈرمر نے متعدد یادگار ویڈیوز میں بھی کردار نبھائے۔ حال ہی میں ان کی خوفناک کامیڈی فلم اسٹوڈیو 666 میں بھی ٹیلر ہاپکنز نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Related Posts