ڈرگ مافیا بھی بے لگام، ادویات کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pharmacists threaten strike against advance income tax

کراچی:ڈرگ پرائس پالیسی 2018 میں ترمیم اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں کنزیومر پرائس انڈیکس کی شرح کے تحت سالانہ اضافہ روکنے کے باوجود جان بچانے والی اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ بدستور جاری ہے اور عوام کو سخت مشکلات کا سامناہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شوگر کے مریضوں کیلئے انتہائی ضروری دوا انسولین اور بچوں کیلئے ویکسینز کی مختلف کمپنیوں کی پراڈکٹس کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ ہوچکا ہے۔ہیورکس جو گزشتہ برس1350روپے کی تھی اب1650روپے کی ہوچکی ہے۔

ہیوملن762سے 888روپے،مکسٹرڈویال540سے696 روپے، امیٹٹ425سے516،ویکسی گرپ614سے 861 روپے،رہوگم8580سے بڑھ کر9ہزار،پری وینار 5374 سے5465روپے کی ہوچکی ہے۔

اسی طرح کورونا کی صورتحال کے پیش نظر آئزو میکس گولی جو گلے کے انفکیشن کیلئے ہے اس کی قیمت330 سے355ہوگئی ہے۔قوت مدافعت بڑھانے والی گولی سی کون کی ڈبی جو98روپے کی تھی اب135روپے کی مل رہی ہے۔

لائف سیونگ گو لی تھراکسن 107سے137روپے،انٹی بائیوٹک ایوی لاکس کی قیمت 805سے 926روپے ہے۔آگمنٹن325ملی گرام101 سے143روپے،آگمنٹم ون گرام 182سے 231روپے،ایریتھروسین 250 ڈبی 443 سے902روپے،نیکسم کیپسول337سے 400 روپے، رائزک کیپسول208سے245روپے ہوچکی ہے۔

چند ماہ قبل بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا،سیپٹران ڈی ایس دس گولیاں 25روپے میں ملتی تھیں جو بڑھا کر 55روپے کر دی گئی تھی۔ اسی طرح رفا فور 1215سے بڑھا کر 2100روپے،ریسوچین 8سے بڑھا کر 25روپےکردی گئی ہے۔

کولڈ ریکس 12سے 24،بیسو کوئین 14سے 28، ایکسی ڈاکس 12سے بڑھا کر 32،بیسکوپان 17سے بڑھا کر 40،فلیجل 12سے 21،کیسٹین بیس ایم جی 207سے 277،سٹیماٹل 4سے 9روپے،سرک چوبیس ایم جی 487سے 903روپے ہوگئی ہے۔

ایلڈومیٹ 638سے 840،ڈائیابیٹون 550سے 850، پرووارن پچیس ایم جی 247سے 588،کانکور پانچ ایم جی 158سے 234،کانکور اڑھائی ایم جی 62سے 125روپے، گریوی بینان ایک ایم جی 109سے 184، ٹرائی فورگ 186سے 510کر دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ پرائس پالیسی 2018 کے سیکشن 7 کو ختم کر دیا گیاہے جس کے تحت فارماسیوٹیکل کمپنیاں سالانہ سی پی آئی کے مطابق جان بچانے والی 472 ادویات کی قیمت میں 50 فیصد اور دیگر ادویات کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ کرسکتی تھیں لیکن اس کے باوجود اس وقت یا تو قیمتیں بڑھ رہی ہیں یا دوا مارکیٹ میں نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول مافیا کا مقابلہ کرنے والے عمران خان نے اپنا غصہ عوام پر نکال دیا، اب غریب کا کیا ہوگا؟

کیلشیم سی گولیاں164روپے کی ملتی ہیں لیکن مارکیٹ میں شارٹ ہوچکی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کورونا کیلئے سوشل میڈیا پر جس دوائی کا نام چلتا وہ دوسرے دن مہنگی ہوجاتی ہے۔

Related Posts