اسلام آباد پولیس نے 9 نائجیرین اور 20 مقامی ڈیلرز پر مشتمل منشیات فروشوں کے ایک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے لاکھوں روپے کی منشیات، برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں میں 9 نائجیرین اور 20 مقامی ڈیلرز شامل ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ منشیات فروشوں کے قبضے سے لاکھوں روپے کی منشیات، کوکین، ہیروئن، آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 کلو گرام چرس، 96 گرام کوکین برآمد ہوئی۔ 2 کلو گرام آئس، 450 گرام ہیروئن اور 305 نشہ آور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے 2 ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔
ایس ایس پی آپریشنز سید مصطفیٰ تنویر نے کہا کہ منشیات فروشوں کا نیٹ ورک نوجوان افراد کو ہدف بنا کر تعلیمی اداروں اور مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں مصروف تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کی کارروائی،ڈھائی کروڑ کی منشیات برآمد،2ملزمان گرفتار