راولپنڈی: ڈرگ کنٹرول اتھارٹی راولپنڈی نے ایم ایس ون ٹین فارما پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ ادویات کی بھاری مقدار کو قبضے میں لے کر احاطے کو سیل کردیا ہے۔
راولپنڈی شہر و کینٹ میں بغیر ڈرگ لائسنس، کوالیفائیڈ اسٹاف کی عدم موجودگی اور بغیر وارنٹی ادویات پر دو فارمیسی سیل ایک کا چالان کردیا گیا۔
ڈرگ کنٹرولر اتھارٹی راولپنڈی نوید انور، ڈرگ انسپکٹر مصباح نورین اور ڈرگ انسپکٹر عدنان اسلم نے ون ٹین فارما پر چھاپہ مارا توبڑی تعداد میں خالی بوتلیں، ادویات کی ری پیکنگ کا سامان اور غیر رجسٹرڈ تھراپی کا سامان برآمد ہوا۔
حکام نے ون ٹین فارما کا سیل کر کے کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران میڈی پیک کو بغیر لائسنس اور بغیر وارنٹی ادویات برآمد ہونے پر سیل کردیا گیا ہے۔ بی ویل فارمیسی کو بغیر وارنٹی اور کوالیفائیڈ پرسن کی عدم موجودگی پر چالان کیا گیا۔
ڈرگ کنٹرول اتھارٹی راولپنڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ غیر معیاری ادویات اور غیر رجسٹرڈ ادویات انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں ان کا تدارک ہمارا عزم ہے۔ اور اس حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی مدرسہ زیادتی کیس: پولیس رویے سے تنگ طالبہ نے وزیراعظم سے تحفظ کی اپیل کردی