عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی کے گھر پر ڈرون سے قاتلانہ حملہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی کے گھر پر ڈرون سے قاتلانہ حملہ
عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی کے گھر پر ڈرون سے قاتلانہ حملہ

عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی کے گھر پر ڈرون سے قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد دارالحکومت بغداد میں سیکورٹی صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق عراقی وزیر اعظم کے گھر پر ڈرون سے قاتلانہ حملہ کیا گیا، خوش قسمتی سے مصطفیٰ الکاظمی حملے سے محفوظ رہے جس کی سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔ حملے کے بعد دارالحکومت کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان پر خالصتان ریفرنڈم مہم کی پشت پناہی کا الزام جھوٹا نکلا

بھارت میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزدگی،11مریض ہلاک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور  الحمد اللہ اپنے عوام کے درمیان ہوں، انہوں نے عوام کو اپنے وطن عراق کی خاطر صبر و تحمل سے رہنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غداروں کے میزائل مومنوں کے عزم و حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے، عوام کی سلامتی اور انصاف کے حصول کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے کیلئے عراق کی بہادر سیکورٹی فورسز کی استقامت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ 

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کے نتیجے میں 5 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں نے بغیر پائلٹ مسلح ڈرون استعمال کرتے ہوئے مصطفیٰ الکاظمی کے گھر کو نشانہ بنایا۔ بعد ازاں فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا گیا۔

فائرنگ بغداد کے گرین زون میں ہوئی۔ عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ڈرون بم کے ذریعے قاتلانہ حملہ ناکام بنایا گیا۔ حملے پر تفتیش جاری ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

Related Posts