راولپنڈی میں ڈرائیور برادری کا احتجاج جاری، 13 نکات پر مشتمل مطالبات پیش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں ڈرائیور برادری کا احتجاج جاری، 13 نکات پر مشتمل مطالبات پیش
راولپنڈی میں ڈرائیور برادری کا احتجاج جاری، 13 نکات پر مشتمل مطالبات پیش

راولپنڈی میں ڈرائیوربرادری نے احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ (ایس این جی پی ایل) کے سامنے 13 نکات پر مشتمل مطالبات پیش کردئیے گئے، مظاہرہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹیڈ  کے ڈرائیور حضرات نے گیارہ بجے دن ہڑتال کی کال کے ساتھ احتجاج کا اعلان بھی کیا ، جبکہ احتجاج کے دوران13نکاتی مطالبات رکھے گئے، احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ کی تنخواہ کے چیک بائی ہینڈ دیئے جائیں۔

سوئی ناردرن گیس کے ڈرائیور حضرات نے مطالبات میں کہا کہ ہم گاڑیاں آفس پاک کریں گے، پارکنگ کے پیسے نہیں کٹوائیں گے جبکہ گاڑیوں کے پیسے بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈرائیور برادری نے  پارکنگ اسٹامپ پیپر دینے کا کمپنی مطالبہ مسترد کردیا۔ 

ڈرائیور حضرات نے مطالبہ کیا کہ  گاڑیوں کا ٹائم پریڈ بڑھایا جائے۔ 8سے 10 گھنٹے گاڑیوں کو اوورٹائم بھی دیا جائے اور ہمارے چیک ہر مہینے کی 10 تاریخ تک مل جانے چاہئیں۔گوگل میپ والا سسٹم ختم کیا جائے۔سرکاری چھٹی اور ٹیکس نہ کاٹا جائے اور 5 ماہ کے بقایا جات کے چیکس بغیر کٹوتی کے ملنے چاہئیں۔

مطالبہ کیا گیا کہ کمپریسر اور ویلڈنگ کے لوڈ کی وجہ سے جیپ کا وقت بڑھایا جائے۔ایڈمن اسٹاف بد تمیزی کر رہا ہے، جان بوجھ کر پیسے کاٹے جا رہے ہیں۔ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ ڈرائیور اپنی ڈیوٹی پر واپس نہیں آئیں گے۔  

Related Posts