لوگوں کی خاطر اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے پر ڈرائیور کو انعام سے نوازا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوگوں کی خاطر اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے پر ڈرائیور کو انعام سے نواز ا گیا
لوگوں کی خاطر اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے پر ڈرائیور کو انعام سے نواز ا گیا

کوئٹہ: ایک ٹرک ڈرائیور کی جانب سے لوگوں کی جان بچانے کی خاطر جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو چلاکر دور لے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تعریف اور انعام سے نواز ا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد فیصل کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے قمبرانی روڈ پر واقع ایک فیول اسٹیشن پر تیل خالی کررہے تھے کہ آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

آگ نے ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ڈرائیور نے لوگوں کو تباہی سے بچانے کے لیے اسے فوری طور پر ایک غیر آبادعلاقے میں دوڑادیا۔

یہ منظر دیکھ کر مقامی لوگوں نے چیخنا چلانا شروع کر دیا اور ڈرائیور سے اسے روکنے کی التجا کی جس نے جلتی ہوئی گاڑی کو تقریباً دو کلومیٹر تک چلا کر اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا انتخاب کیا۔

بہادر ڈرائیور نے کہا کہ وہ آبادی کے بارے میں فکر مند تھا،فیصل نے کہا کہ میں اپنی موت کے لیے ذہنی طور پر تیار تھا۔ آئل ٹینکر میں 10 ہزار لیٹر سے زائد پیٹرول موجود تھا۔

گاڑی کو روکنے اور آگ بجھانے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ اس کی طرف بڑھے۔ اس بہادرانہ عمل کو جائے وقوعہ پر موجود لوگوں اور فیول اسٹیشن کے مالک نے خوب سراہا۔

مزید پڑھیں:ایک اور معصوم شہری اسٹریٹ کرائم کا شکار، قاسم اعوان کو اسلام آباد میں گولی مار کر قتل کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بہادر ڈرائیور کو 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سینکڑوں دیگر جانیں بچائیں۔

Related Posts