ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم شروع، 2 جنوری تک جاری رہے گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi traffic
پاک جنوبی افریقہ میچ کی سیکورٹی،شارع فیصل سمیت مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

کراچی: صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز سندھ نے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کی مہم صوبے بھر میں شروع کردی ہے ۔

مہم2جنوری تک جاری رہے گی اور صرف کراچی میں 22 مقامات پر سات ٹیمیں چیکنگ کے فرائض انجام دیں گی،ان مقامات میں مزار قائد، شاہراہ قائدین، مسلم آباد، گلستان اسکول، کھارادر، کیماڑی، کوئینز روڈ، کلفٹن، باتھ ائی لینڈ ، ڈی ایچ اے قبرستان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سن سیٹ بولیورڈ، طوبہ مسجد، شاہین کمپلیکس، پی آئی ڈی سی، مائی کولاچی، گلبائی، کران سینما، پاکولا چورنگی، سفاری پارک، جوہر چورنگی روڈ، یونیورسٹی روڈ، ملیر کینٹ، ملیر 15 اور ملیر ہالٹ بھی شامل ہیں۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چائولہ نے اس ضمن میں بتایاکہ مہم کے دوران ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کو موقع پر ہی ضبط کر لیا جائے گا اور گاڑی خریدنے والے فوری طور پر گاڑی اپنے نام منتقل کروائیں کیونکہ اوپن لیٹر پر گاڑی چلانا جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا قلات میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کااعلان

انہوں نے مزید کہا کہ اگر گاڑی کسی جرم میں استمعال ہوئی تو اس وقت جس کے نام پر ہوگی اسے ہی قانونی طور پر اصل مالک سمجھا جائے گا اور عوام کی سہولت کے لئے ٹیکس جمع کروانے کے لئے نیشنل بنک اف پاکستان کی 15 برانچیں موجود ہیں۔ ان برانچوں کی تفصیلات محکمہ کی ویب سائٹ اور اخبارات میں شائع کی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چالہ نے ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ٹیکسز جمع کروا دیں۔ انہوں نے افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران مہذب رویہ اختیار کریں اور ٹریفک کی روانی میں خلل نہ آنے دیں۔

Related Posts