کم چکنائی والا دودھ کرے بڑھاپا دور، تحقیق نے نئے راز کھول دیئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Milk price rises again in Karachi

کراچی:کم چکنائی والا دودھ بڑھاپے کی رفتار کو کم کرسکتا ہے اور ایک سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس کے استعمال سے انسانی کروموسوم کے سرے پر موجود ٹیلومریز کے سکڑنے کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔

ماہرین نے کم درجے کی چکنائی اور ٹیلومریز کے درمیان ایک تعلق دریافت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تحقیق کے مطابق انسانی زندگی میں کئی برس کا اضافہ ممکن ہے۔

برمنگھم یونیورسٹی کے محققین نے 5834 ایسے افراد کو بھرتی کیا جو مختلف اقسام کے دودھ پیتے تھے۔

مزید پڑھیں:کراچی کیلئے خوشخبری: ایم ایم فلور ملز کی طرف سے 10 کلوگرام آٹا 430 روپے میں دستیاب

تحقیق سے معلوم ہوا کہ زائد چکنائی والے دودھ پینے والوں میں ٹیلومریز چھوٹے دیکھے گئے اور جنہوں نے دو فیصد چکنائی والا دودھ پینے کا عمل جاری رکھا ان کے ٹیلومریز قدرے طویل تھے جو زندگی میں چار سال کے اضافے کے برابر ہوسکتا ہے۔

تاہم دیگر ماہرین نے اس سے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ شاید جو لوگ دو فیصد چکنائی والا دودھ پیتے ہیں وہ ورزش، خوراک اور اپنی صحت کا بہتر خیال بھی رکھتے ہیں اور ان باتوں کو سروے میں شامل نہیں کیا گیا،یہی وجہ ہے کہ ناقدین نے اس پر مزید تحقیق پر زور دیا ہے۔

Related Posts