بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے بیٹے سمیت ڈریوڈ کی بہترین فاسٹ بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
جہاں ڈریوڈ کوچنگ کے ذریعے بھارتی کرکٹ کو بہتری کی جانب گامزن رکھے ہوئے ہیں، وہیں ان کا بیٹا سمیت ڈریوڈ کرناٹک کے لیے انڈر19 کُوچ بہار ٹرافی کے فائنل میں اپنی عمدہ بولنگ کے ذریعے لوگوں کی نظروں میں آگیا ہے۔
Rahul Dravid’s Son Samit Dravid (Karnataka) bowling action – 2023/24 U19 Cooch Behar Trophy Final against Mumbai.
????: Jio Cinema/BCCI pic.twitter.com/AbaUt2pU7N
— Cricket Videos (@cricketvid123) January 12, 2024
اس ہفتے ہونے والے فائنل مقابلے میں 18 سالہ آل راؤنڈر نے ممبئی کے خلاف فائنل میں اپنی فاسٹ بولنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ایک مداح نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سمیت کے باؤلنگ ایکشن کی ویڈیو پوسٹ کی۔
کرناٹک سے کھیلنے والے سمیت نے اس میچ میں 19 اوورز میں دو وکٹیں حاصل کیں، انھوں نے خطرناک نظر آنے والے ممبئی کے بیٹر آیوش سچن اور وکٹ کیپر بلے باز پرتیک یادو کو چلتا کیا۔
راہول ڈریوڈ نے، افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے ایک انٹرویو کے دوران اپنے بیٹ سمیت کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بات کی تھی۔
انھوں نے کہا تھا کہ میں اپنے بیٹے سمیت کی کوچنگ نہیں کرتا کیونکہ دو کردار (والدین اور ایک کوچ) ادا کرنا مشکل ہے۔ میں باپ بن کر خوش ہوں۔