ڈریپ کی مقامی کمپنیوں سے پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈریپ کی مقامی کمپنیوں سے پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل
ڈریپ کی مقامی کمپنیوں سے پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے بخار کم کرنے والی دوا (پیراسٹامول) ساز کمپنیز کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان سے پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈریپ نے لوکل پیراسٹامول ساز کمپنیز کو پیشکش سے آگاہ کر دیا اور کمپنیز کو پیراسٹامول کی ازسرنو تیاری کی اپیل کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوکل پیراسٹامول سازکمپنیز کو ازسر نو پیداوار پر بڑی سہولت ملے گی، کمپنی کو محدود مدت میں 15 ہزار پیراسٹامول پیکٹس تیار کرنے ہونگے۔

ٹاسک مکمل کرنے پر کمپنی ایک فارما پراڈکٹ کی فوری رجسٹریشن کراسکے گی، 70 کمپنیز کے پاس پیراسٹامول گولی کی تیاری کا لائسنس ہے اور ان میں سے بیشتر فارماکمپنیز پیراسٹامول تیار نہیں کر رہی ہیں۔

دوسری جانب ڈریپ نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ ڈرگ کنٹرول ٹیم نے کراچی میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی تیاری کی روک تھام کے لیے دو مختلف کارروائیاں کی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں خام مال پیکنگ مٹیریل اور تمام جعلی و غیر قانونی ادویات کو قبضے میں لیکر سیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Related Posts