سی ڈی اے اورضلعی انتظامیہ کی غیر قانونی سوسائٹیوں کیخلاف ڈرامائی کارروائی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے اورضلعی انتظامیہ کی غیر قانونی سوسائٹیوں کیخلاف ڈرامائی کارروائی
سی ڈی اے اورضلعی انتظامیہ کی غیر قانونی سوسائٹیوں کیخلاف ڈرامائی کارروائی

اسلام آباد:سی ڈی اے اورضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف جعلی آ پریشن،ہفتہ کے روز صبح دس بجے سی ڈی اے ضلعی انتظامیہ کے افسران پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ غوری ٹاؤن اسلام آباد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لئے پہنچے۔

سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے انتہائی چالاکی دکھاتے ہو ئے سوسائٹیوں کے مالکان چوہدری عثمان وغیرہ سے ملی بھگت کر کے غوری ٹاؤن،اکبر انکلیو،گرین اسپائیر اور گرین نیسٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں البتہ پراپرٹی کے بند آفس پر اور اکبر انکلیو کے آفس کے دروازے اور گرین اسپائیر اور گرین نیسٹ کی دیواروں پر سیل کے نوٹس لگا کر اپنا ٹوٹل پورا کیا گیااور اپنے اعلی افسران کو ماموں بنا دیا۔

غیر قانونی سوسائٹیوں کے آ فس اور غیر قانونی طریقے اور این او سی کے بغیر تعمیرات کو مسمار بھی نہیں کیا گیا اور سب اچھا کی رپورٹ دی گئی، عوام نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کے مذکورہ گرین اسپا ئیر،گرین نیسٹ جو ابھی غیر قانونی طریقے سے بنائی جا رہی ہیں اور غریب عوام کو دھوکے سے لوٹا جارہا ہے ان کا کا م روکا جائے۔

مذکورہ اراضی جو کہ سوسائٹیوں کی ہے اپنے قبضے میں لے کر اس کی نیلامی کی جائے اور غوری ٹاؤن جو کہ پہلے تعمیر ہو چکا ہے اس کی عوام کو سہولیات دی جائے۔

اور مزکورہ سوسائٹیوں کے مالکان چوہدری عثمان،عبدالرحمن اور راجہ جہانگیر اکبر کی تمام تر جائیدادوں کو اپنے قبضے میں لے کر نیلام کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور جن لوگوں کو لوٹا گیا ہے ان کی رقم ان کو واپس دلوائی جائے۔

Related Posts