کراچی کے تجارتی مراکز میں نکاسی آب کا عمل مکمل نہ ہوسکا، تجارتی سرگرمیاں متاثر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے تجارتی مراکز میں نکاسی آب کا عمل مکمل نہ ہوسکا، تجارتی سرگرمیاں متاثر
کراچی کے تجارتی مراکز میں نکاسی آب کا عمل مکمل نہ ہوسکا، تجارتی سرگرمیاں متاثر

کراچی:کراچی کے تجارتی مراکز میں نکاسیِ آب کا عمل مکمل نہ ہوسکا، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور سائٹ صنعتی ایریا میں سیوریج کا پانی تاحال جمع ہے، جس سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔تاجروں کی دکانوں میں تاحال پانی موجود ہے۔

واضح رہے کہ شہرقائد میں بارش توختم ہوگئی لیکن سڑکوں پر آثار تاحال موجود ہیں، بولٹن مارکیٹ، موتن داس سمیت اولڈ سٹی ایریا کی کئی مارکیٹوں میں تاحال بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہو سکی۔

جہاں شہر کی مشہور مارکیٹیں بارش کے پانی سے بھری ہوئی ہیں وہیں کورنگی انڈسٹریل ایریا اور سائٹ کے صنعتی علاقے کی بھی یہی صورتحال ہے۔ کورنگی اور سائٹ کی سڑکوں میں گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔

کئی کارخانوں میں ابھی بھی پانی جمع ہے۔تاجروں اور صنعتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹیوں اور صنعتی علاقوں سے فوری طور پر نکاسی آب کا عمل شروع کروایا جائے۔ تاکہ معاشی سرگرمیاں مکمل بحال ہوسکیں۔

Related Posts