اپنے منفرد اندازِ تبلیغ کے لیے مشہور اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک افریقہ کے دورے کے دوران ایک دلچسپ بنجی جمپ کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے۔
پاکستان آبزرور کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جنوبی یوگنڈا میں 165 فٹ بلند پلیٹ فارم سے چھلانگ لگاکر سب کو حیران کر دیا۔ یہ جرات مندانہ قدم انہوں نے پاکستان کے دورے کے بعد اٹھایا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اس حیرت انگیز بنجی جمپ نے نہ صرف سنسنی پیدا کی بلکہ ان کے مداحوں میں جوش و خروش بڑھا دیا۔
انہوں نے اپنے اس تجربے کو دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کیا۔ یہ جمپ ماہرین کی نگرانی میں مکمل حفاظتی تدابیر کے ساتھ کیا گیا۔
اس یادگار لمحے کی تصاویر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل فیس بک پیج اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئیں، جو وائرل ہو گئیں۔
اپنے جاری دورے کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا کے علاقے لوکالو کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں جنگلی حیات کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ آئندہ دنوں میں ان کے کینیا کے دورے کی توقع کی جا رہی ہے۔