ذاکر نائیک نے یوٹیوب کی کمائی کو حرام قرار دیدیا، سوشل میڈیا صارفین ڈکی بھائی پر کیوں برہم؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr. Zakir Naik terms YouTube ad revenue ‘Haram’

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوب کی کمائی کو حرام قرار دیدیاہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر ڈکی بھائی پر تنقید شروع ہوگئی ہے۔

پیس ٹی وی کے بانی نے کراچی میں غیر اخلاقی طریقوں سے پیسے حاصل کرنے سے گریز کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یوٹیوب پر اثر انداز ہونا بند کریں اور اپنے عقیدے پر توجہ دیں۔

انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ اشتہار کی آمدنی کو ترک کرنے سے ان کے معیار زندگی پر کوئی نقصان دہ اثر نہیں پڑے گا بلکہ اس کے نتیجے میں مزید برکات حاصل ہوں گی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جانب سے یوٹیوب سے کمائی کو حرام قرار دینے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر ڈکی بھائی اور دیگر ٹک ٹاکرز پر تنقید شروع کردی ہے۔

YouTube ad revenue ‘Haram’

واضح رہے کہ پاکستان میں ان دنوں سوشل میڈیا پر انتہائی غیر اخلاقی مواد کی تشہیر جاری ہے۔ ڈکی بھائی، پلے اور ایسے لاتعداد ٹک ٹاکر انتہائی شرمناک مواد کے ذریعے بھاری رقوم کمانے میں مصروف ہیں۔

YouTube ad revenue ‘Haram’

پاکستان کے مختلف گاؤں دیہاتوں میں بھی خواتین شرمناک ویڈیوز بناکر پیسے کمارہی ہیں جبکہ پاکستان میں تحقیقی اور حالات و واقعات پر مبنی مواد کو زیادہ پذیرائی نہیں ملتی جبکہ غیر اخلاقی ویڈیوز کو بڑی تعداد میں ویوز ملتے ہیں۔

Related Posts