کورونا کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ،خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Zafar Mirza presiding over an Inter Ministerial Meeting on Health to discuss prevention against the Coronavirus

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا  کی زیر صدارت کورونا وائرس سے بچاؤ  کیلئے ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس میں بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جائزہ ایمر جنسی کور گروپ صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کر رھا ھے تمام ضروری اقدامات کو ہنگامی طور پر یقینی بنا رھے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ پانچویں کیس کی تصدیق کردی

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کو بھر پور کردار کرنا ھو گا ،صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔

ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا کہ عوام کی بھلائی اور تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رھے ہیں، عوام حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ملک میں اب تک صرف پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، پاک افغان بارڈر چمن سات روز کیلئے بند ھے ڈاکٹر ظفر مرزاچمن بارڈر پر سکریننگ کے نظام کو مزیز موثر اور مضبوط بنایا جارہا ھے ۔تمام ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پرا سکریننگ ھورھی ھے ۔

Related Posts