ڈینگی کنٹرول کی کوششوں سے مرض میں کمی آ رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈینگی کنٹرول کی کوششوں سے مرض میں کمی آ رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا
ڈینگی کنٹرول کی کوششوں سے مرض میں کمی آ رہی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی  برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی کنٹرول کی کوششوں سے مرض میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جو ایک حوصلہ افزا بات ہے۔

معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی صدارت میں ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ہیلتھ، راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ اور ہسپتال سربراہان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت کیے جانے کا انکشاف، دو ملزمان گرفتار

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈینگی جیسے موذی مرض کی منصوبہ بندی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنے دے گی جبکہ ہم جڑواں شہروں میں ایک بڑے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

ماحولیاتی نظام کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ صفائی اور اسپرے کے معاملات کو درست انداز میں چلا کر ہی ڈینگی جیسے مرض پر قابو پانا ممکن ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے شعبۂ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں 10 ہزار افراد کے جسم میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ ماہ  پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پنجاب میں ڈینگی کے 2363، سندھ میں 2258 جبکہ خیبر پختونخواہ میں 1514 مریض ہیں۔ پنجاب کے شہر پوٹھوہار میں صوبے کے 70 فیصد ڈینگی کے مریض رہتے ہیں۔ ہم اس پوری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts