ڈاکٹر طارق شہاب کا عمر شریف کے علاج کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر طارق شہاب کا عمر شریف کے علاج کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا
ڈاکٹر طارق شہاب کا عمر شریف کے علاج کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

واشنگٹن:امریکا میں موجود پاکستانی امریکن ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے پہنچتے ہی علاج شروع ہو جائے گا۔

ڈاکٹر طارق شہاب نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کے علاج میں ایک ہفتہ لگے گا۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف کو مکمل صحت یاب ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ سندھ حکومت نے علیل معروف کامیڈین عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کر دیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی اس حوالے سے یقین دہانی کرا دی ہے۔عمر شریف ایئر ایمبولینس میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔

مزید پڑھیں: عمر شریف کی علاج کیلئے امریکا روانگی، ائیر ایمبولینس کا بندوبست ہوگیا

ان کے بیٹے جواد نے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور علاج کے اقدامات کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر شکایتوں میں بھی مبتلا ہیں۔

جبکہ ان کی یادداشت بھی کمزور ہو گئی ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ان کی تشویش ناک حالت کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔

Related Posts