احساس پروگرام پر گھپلے کا الزام، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وضاحتی بیان جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احساس پروگرام پر گھپلے کا الزام، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وضاحتی بیان جاری کردیا
احساس پروگرام پر گھپلے کا الزام، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وضاحتی بیان جاری کردیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام پر گھپلے کے الزام پر ردِ عمل دیتے ہوئے ایک وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا گھپلا بنتا جا رہا ہے۔ تحریکِ انصاف نے بے انصافی کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ کے ضلع سوات میں 99 ہزار مستحقین دکھا کر 2 ہزار 500 کو ادائیگی کی۔

سلیم صافی نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت جنوبی وزیرستان کے ضلعے میں صرف 18  افراد مستحق ملے جن میں سے صرف 3 کو ادائیگی کی گئی۔ الزام پر ردِ عمل دیتے ہوئے احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ یہ اسکرینز احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کی ہیں۔

احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پورٹل پر شفافیت کے پیشِ نظر اسکرینز شائع کی گئیں جبکہ 8171 اسکیم میں کیٹگری 1 اور کیٹگری 2 کی اسناد 2010ء کے سروے کی بنیاد پر دی جارہی ہیں۔ 2010ء میں جنوبی وزیرستان میں امن نہ ہونے کی وجہ سے سروے نہیں ہوا تھا۔ 

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ نے کہا کہ ایمرجنسی کیش کی کیٹگری 3 میں وزیرستان کا حصہ آبادی کے لحاظ سے ہے۔ 8171 اسکیم کے تحت شمالی وزیرستان سے 61 ہزار 164 اور جنوبی وزیرستان سے 62 ہزار 499 ایس ایم ایس وصول ہوئے جن کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ 

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کیٹگری 3 کیلئے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کا حصہ آبادی کے لحاظ سے رکھا گیا اور مستحقین کی نشاندہی نادرا کے ڈیٹا اینالیسز کے ذریعے کی جارہی ہے۔ کیٹگری 3 میں رقم کی ترسیل اگلے ہفتے شروع ہوگی۔ 

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سیاسی مداخلت اور اقرباء پروری کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ سماجی تحفظ کے اس پروگرام میں شفافیت ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ 

Related Posts