اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے ”احساس پروگرام“ کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اعترافِ خدمت ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ”احساس پروگرام“ کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اعزاز حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
پیغام میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ میں اعترافِ خدمت اعزاز دینے کے لیے اطراف میگزین اور محمود شام کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے اعترافِ خدمت ایوارڈ 2020ء کا اعزاز عطا کیا۔
”احساس پروگرام “ کی سربراہ نے اپنی جگہ ایوارڈ لینے کے لیے جانے والی اپنی پروگرام کی ممبر سمیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور اعزاز کی وصولی پر خوشی کا اظہار کیا۔
Thank you @atraafmagazine & @Mahmood_Shaam1, for honouring me with ‘Aitraaf-e-Khidmat Award 2020’ and thank you Sumaiya, my colleague from @Ehsaas_PK offices in #Karachi, for receiving this award on my behalf. pic.twitter.com/8PKHU4Qcy1
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) March 13, 2020