احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی رقم بڑھا کر 203 ارب کر دی گئی ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ehsaas Emergency Cash payments date extended till Sep 15

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی رقم میں اضافہ کرکے 203 ارب کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ کورونا وائرس سے عالمی و پاکستانی معیشت دونوں متاثر ہوئے۔

مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو وہ مشکلات برداشت نہیں کرنی پڑیں جو دیگر ممالک کو کورونا وائرس کے باعث پیش آئیں جبکہ ہم معیشت پر کام کر رہے تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ہم کورونا وائرس سے پہلے ہی معیشت کو اٹھا رہے تھے اور اسے کافی بہتر کرچکے تھے جبکہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

دورانِ گفتگو شبلی فراز نے کہا کہ تعمیرات ایک ایسا شعبہ ہے جس کے ذریعے معیشت کو ترقی دی جاسکتی ہے جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کے اقدامات کا محور و مرکز کمزور اور غریب طبقہ ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے آج ایک اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران تمام مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ حکومت عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے۔

بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت کا اعزاز یہ ہے کہ ہم نے عوام کیلئے بہتر اقدامات اٹھائے۔ احساس کیش پروگرام کو عالمی سطح پر بے حد پذیرائی ملی۔

تحریکِ انصاف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان بار بار میرٹ پر تمام کام کرنے کی ہدایت کرتے ہیں جبکہ احساس پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے شفاف پروگرام ہے۔

احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ خود وزیرِ اعظم بھی احساس پروگرام میں کسی کو منتخب نہیں کرسکتے، نہ نکال سکتے ہیں۔ مستحق عوام کو تمام تر رقم بینک اکاؤنٹس کے ذریعے دی جارہی ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ سندھ میں احساس کیش پروگرام کے تحت 60اعشاریہ 41 ارب روپے دئیے گئے جبکہ پروگرام کا دائرۂ کار بڑھایا جارہا ہے۔ رقم بڑھا کر 203 ارب کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  احساس پروگرام میں 153 ارب  روپے تقسیم ہوئے۔ثانیہ نشتر

Related Posts