پاکستان کی بے لوث مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تیسری برسی پر حکومت کا خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی بے لوث مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تیسری برسی، حکومت کا خراجِ تحسین
پاکستان کی بے لوث مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تیسری برسی، حکومت کا خراجِ تحسین

کراچی: وطنِ عزیز پاکستان میں جذام کے مریضوں کیلئے بے لوث مسیحا کا کردار ادا کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی وفات کو آج 3 برس مکمل ہو گئے جس پر حکومت نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سن 1929ء میں جرمنی میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ 60ء کی دہائی میں پاکستان آنے کے بعد یہیں کی ہو کر رہ گئیں۔ انہوں نے پاکستان میں تیزی سے پھیلتے ہوئے موذی مرض جذام کے علاج کیلئے اپنی زندگی وقف کرکے مملکتِ خداداد پاکستان کے عوام پر احسانِ عظیم کیا۔

پاکستان میں طبی سہولیات کی کمی کے باعث ڈاکٹر رتھ فاؤ نے یہاں مفت طبی سہولیات فراہم کرنا شروع کیں جس سے جذام کے مریض وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے چلے گئے۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ جرمنی کی سماجی  فلاح و بہبود کی تنظیم  ڈاٹرز آف ہارٹ آف میری سے تعلق رکھتی تھیں۔

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ڈاٹرز آف ہارٹ آف میری خواتین کیلئے مخصوص تنظیم تھی، تاہم ڈاکٹر رتھ فاؤ نے ہزاروں جذام کے مریضوں کے علاج کیلئے مذہب، رنگ و نسل اور جنس کا کوئی امتیاز روا نہ رکھا اور ہر قوم و مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا علاج کیا۔

سن 1996ء میں پاکستان جذام یعنی کوڑھ کے مرض پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا جس پر سن 1998ء میں ڈاکٹر رتھ فاؤ کو پاکستان کا اعزازی شہری بنایا گیا۔

حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعزاز میں انہیں ہلالِ امتیاز، ہلالِ پاکستان اور ستارۂ قائدِ اعظم سمیت مختلف اعزازات سے نوازا۔ جبکہ آج سے 3 سال قبل یعنی 10 اگست کو طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد ڈاکٹر رتھ فاؤ کا  87 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت کا کہنا ہے کہ وطنِ عزیز کیلئے عظیم مسیحا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

عظیم مسیحا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وطنِ عزیز سے جذام جیسے موذی مرض کا خاتمہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے کیا، انہوں نے رنگ و نسل کے امتیاز کے بغیر انسانیت کی خدمت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  احساس نشوونما پروگرام جلد شروع کیا جا رہا ہے، ثانیہ نشتر

Related Posts