بھارت کی مسلمان لیڈی ڈاکٹر نے صرف 10 روپے میں مریضوں کا علاج شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کی مسلمان لیڈی ڈاکٹر نے صرف 10 روپے میں مریضوں کا علاج شروع کردیا
بھارت کی مسلمان لیڈی ڈاکٹر نے صرف 10 روپے میں مریضوں کا علاج شروع کردیا

نئی دہلی: بھارت کی نوجوان اور مسلم لیڈی ڈاکٹر نے بلا تفریقِ رنگ و نسل اور مذہبی امتیاز کے بغیر صرف 10 روپے میں مریضوں کا علاج شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آنددھرا پردیش کے شہر کپاڑہ میں ایک ایسا نجی ہسپتال قائم ہے جہاں مریض صرف 10 روپے فیس دے کر اپنا علاج کراسکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوری پروین نامی خاتون ڈاکٹر کا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے ہے جو ہسپتال میں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔

Image may contain: 4 people, people sitting

ہسپتال میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو، سکھ اور میحی مذہب کے ساتھ ساتھ نچلی ذات کے ہندو بھی اپنا علاج کراتے ہیں۔ چیک اپ فیس کی مد میں مریضوں سے صرف 10 روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

Image may contain: 2 people, people sitting, people standing and indoor

بھارتی پرنٹ میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نوری پروین نے میڈیکل کی تعلیم غریبوں کی مدد کیلئے حاصل کی۔ وجے واڑہ میں پیدا ہونے والی نوری پروین نے کپاڑہ سے طبی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنا کلینک وہیں کھول لیا تھا۔

کلینک میں بیڈ پر زیرِ علاج مریضوں سے 50 روپے فیس لی جاتی ہے۔ ڈاکٹر نوری پروین کے مطابق ہسپتال میں ہر روز 40 سے زائد مریض علاج کیلئے آتے ہیں جن کا تعلق پسماندہ طبقے سے ہے جبکہ ڈاکٹر نوری پروین سماجی تنظیم بھی چلاتی ہیں۔ 

اب تک ڈاکٹر نوری پروین درجنوں غریب خاندانوں کو راشن مہیا کرچکی ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نوری پروین کے ہاتھ میں شفا ہے اور وہ اپنا کام بخوبی جانتی ہیں۔ کلینک سے اب تک سیکڑوں افراد صحتیاب ہو کر جا چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر اعظم کا نواز شریف کی والدہ کی وفات پر تعزیتی خط

Related Posts