اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر کا چارج سنبھال لیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید جو کہ آئی ایم ایف کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں اور نامور ماہر معاشیات ہیں اب وہ گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے جاری کردہ ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے ، قانون کے مطابق نئی تعیناتی تک سینئر ترین ڈپٹی گورنرعہدہ سنبھالیں گے۔
As the term of Governor SBP Dr Reza Baqir has come to an end, as per law the senior most Deputy Governor takes over until. Therefore Dr Murtaza Syed, an eminently qualified economist with rich IMF experience, will take over as Governor SBP. I wish him the best in his new role.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) May 4, 2022
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے لئے بھارت کی رپورٹ کو واضح طور پر مسترد کردیا