ماہرنفسیات ڈاکٹرنے اکلوتی بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرنفسیات ڈاکٹرنے اکلوتی بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
ماہرنفسیات ڈاکٹرنے اکلوتی بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ملتان میں ماہر نفسیات ڈاکٹر باپ نے گزشتہ روز اپنی اکلوتی بیٹی کو گولی مار کرقتل کردیا اور بعد ازاں خود کو فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا.

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے جسٹس حمید کالونی میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے قتل ہونے والی بیٹی کی والدہ کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا۔

والدہ کی جانب سے پولیس کو درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ انکے شوہر ڈاکٹر اظہر حسین ایک ماہر نفسیات تھے۔ ڈاکٹر کی بیوہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کورونا میں مبتلا جس کی وجہ سے وہ بیماری کو لے کر شدید ڈپریشن میں مبتلا تھے۔

وقوعہ کے روز مقتولہ بیٹی علیزہ دوسرے کمرے میں ایف سی پی ایس کے ٹیسٹ کی تیاری کر رہی تھی کہ اچانک گولی چلنے کی آواز آئی، جب انہوں نے کمرے میں جا کر دیکھا تو جوان بیٹی خون میں  لت پت پڑی تھی اور سانس بند ہوچکی تھی۔

بیوہ بشری بی بی کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بعدازاں میرے شوہر نے خود کو کمرے میں بند کرکے اندر سے دروازہ بند کرلیا اور خود کو گولی مار لی، دروازہ توڑ کر دیکھا تو سب ختم ہوچکا تھا۔

ملتان پولیس نے بیوہ بشریٰ بی بی کی مدعیت میں قتل اور خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ 

 

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں اپنے بہن بھائی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے والے ملزم کی لاش مل گئی

Related Posts