قوم ڈاکٹر قدیرخان کی ہمیشہ مقروض رہے گی، ڈاکٹر جمیل احمد خان

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
CONDOLENCE MESSAGE

کراچی: سابق سفیرڈاکٹر جمیل احمد خان نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ڈاکٹر قدیرخان کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

تعزیتی پیغام ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر خان کے انتقال سے دلی صدمہ پہنچا ہے، ڈاکٹرقدیر ایک عظیم سائنسدان اور عظیم انسان تھے۔

میں نے کے آر ایل میں ان کے ساتھ 2 سال تک خدمات انجام دیں اور انہیں اعلیٰ ترین درجہ کا محب وطن پایا۔ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی، شیخ رشید

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک عظیم محب وطن فرزند ہم سے بچھڑ گیا، آج ہر پاکستانی سوگوار ہے اورپوری قوم کی طرح میں بھی ڈاکٹر قدیر کی وفات پر بہت رنجیدہ ہوں ، خدا ان کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ، ان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز تھی۔

انہیں آج صبح طبیعت زیادہ بگڑ جانے پر کے آر ایل اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ انکی نماز جنازہ آج شام ساڑھے تین بجے فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔