ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاسی میدان میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاسی میدان میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے
ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاسی میدان میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے

کراچی: ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاسی میدان میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، سابق گورنر سندھ نے مقتدر سیاسی حلقوں سے رابطے شروع کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقتدر سیاسی حلقے ڈاکٹر عشرت العباد کو سیاست کے میدان میں واپس لانے کیلئے تیار ہو گئے۔ قبل ازیں 2018 کے عام انتخابات کے موقعے پر بھی سابق گورنر سندھ کو سیاست میں فعال کرنے کیلئے کاوشیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر پنجاب چوہدری سروراور سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی ملاقات

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب ن لیگ اقتدار میں آئی تو کراچی آپریشن کو مکمل حمایت اسلام آباد سے حاصل ہوئی۔ ہم سابق وزیر نواز شریف سے کہہ چکے تھے کہ آپ کی حکومت پنجاب نہیں بلکہ پاکستان پر ہے۔

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ گرین لائن، ایم 9 موٹر وے اور ملیر ایکسپریس کی منطوری میرے دلائل سے قائل ہو کر دے دی گئی جس پر کام بھی شروع ہوا۔ گورنر کا عہدہ چھورنے کے بعد لندن کی بجائے ذہنی سکون کیلئے دبئی میں رہائش اختیار کی۔
ایم کیو ایم (پاکستان) کی تقسیم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کیلئے کامیابیاں سمیٹنے والی پارٹی خود کو تباہی کی طرف دھکیل چکی جسے چند انتہا پسند خیالات کے حامل رہنماؤں نے تقسیم کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نئی سیاسی جماعت بنانے سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم فی الحال کوئی نئی سیاسی جماعت نہیں بنائیں گے۔

آج سے 2 سال قبل دسمبر 2019 میں نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے یہ خبر نشر کی گئی کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نئی سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ اس کا اعلان جلد کریں گے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عشرت العباد نے نئی سیاسی جماعت پر خاموشی توڑ دی

Related Posts