کراچی: سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے جس پر انہوں نے عوام سے صحتیابی کی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں، عوام سے جلد صحتیابی کیلئے دُعا کی درخواست کرتے ہیں۔
ترجمان ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سربراہ تنظیم (متحدہ پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر فائز سیاسی رہنما محمود جان اہلِ خانہ سمیت کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کے پی کے اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے بتایا کہ میری اہلیہ اور بیٹے بھی میرے ہمراہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، ہم سب کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اہلِ خانہ سمیت کورونا کا شکار