ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات ملک کا عظیم نقصان ہے، ایس ایم منیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر
اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر

کراچی:ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سابق چیف ایگزیکٹویونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے محسن پاکستان، فخر پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے غمزدہ انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر بنایا جو کہ قوم کے لیے ایک انمول تحفہ ہے اور پوری قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمیشہ مجھے عزت دی اور جب کبھی کراچی آتے تو میرے گھر ضرور تشریف لاتے۔

ایس ایم منیر نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ہیرو کے جانے کو نہ صرف پاکستان اور اس کے لوگوں کے لیے بلکہ حقیقت میں پوری مسلم دنیا کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

مزید پڑھیں: کاروباری برادری ڈاکٹر قدیر کے انتقال پر افسردہ ہے، میاں ناصر حیات مگوں

ایس ایم منیر نے دعا کی کہ اللہ رب العزت سوگوار خاندان کے ارکان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور ہمارے ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی روح کو دائمی سکون عطا فرمائے۔

Related Posts