ڈاکٹرعبدالقدیر خان طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال کے کورونا وارڈ میں منتقل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NKATI, NKDIMC Paid Tribute to Dr. AQ Khan

اسلام آباد: قومی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ملٹری ہسپتال کے کورونا وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نیوکلیر سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جن کی طبیعت بگڑنے پر انہیں کورونا وارڈ منتقل کرنا پڑا۔ 26 اگست کے روز ڈاکٹر عبدالقدیر کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔

گزشتہ ماہ 26 اگست کے روز کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کے آر ایل ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔ دو روز بعد طبیعت کی ناسازی کے باعث انہیں ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جون 2020 میں کراچی میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہمشیرہ رضیہ حسین خان کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ انہیں کراچی کے علاقے ڈیفنس کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

ملک کے مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بھی کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے اور طبیعت کی ناسازی کے باعث کورونا وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج ملک کے ماہر ترین ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک بھر میں آزادانہ نقل و حرکت سمیت بنیادی حقوق پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دسمبر 2019 میں لاہور ہائی کورٹ کے اسی برس کے 25 ستمبر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس میں ان کی درخواست کو دائرۂ اختیار کا جواز پیش کرتے ہوئے مسترد کیا گیا تھا۔

  مزید پڑھیں:  ڈاکٹر عبدالقدیر کی نقل و حرکت پر پابندی سپریم کورٹ میں چیلنج 

Related Posts