عامر لیاقت حسین نے ٹی وی پروگرام میں غیر سنجیدہ تبصرے پر معذرت کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Aamir Liaquat Hussain apologises for making insensitive remarks on TV

کراچی : ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے براہ راست رمضان ٹرانسمیشن کے دوران بالی ووڈ اسٹارسری دیوی اور عرفان خان کی ہلاکتوں کے بارے میں غیر سنجیدہ تبصرہ کرنے پرمعذرت کرلی ہے۔

معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے تبصروں سے جس کو بھی تکلیف پہنچی اس سے معافی چاہتا ہوں۔

اداکار عدنان صدیقی اس شو میں مہمان تھے جب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا تھاکہ اداکار عدنان صدیقی نے جس کے ساتھ کام کیا اس کا انتقال ہوگیا ، یعنی عدنان صدیقی نے عرفان خان اور سری دیوی کیساتھ کام کیا تھا اور وہ دونوں اس دنیا سے چلے گئے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اس طرح کے نقائص براہ راست ٹرانسمیشن میں ہوسکتے ہیں اور مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہوتا ہے کہ میں نے کیا کہا۔

مزید پڑھیں: سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال پر مذاق اڑانا عامر لیاقت کو مہنگا پڑ گیا

یہ الفاظ کہتے وقت زیادہ محسوس نہیں ہوا لیکن اب جب میں نے اس کے بارے میں سوچا ہے تو مجھے احساس ہے کہ مجھے یہ نہیں کہنا چاہئے تھا۔ مجھے اپنی طرف سے اس غلطی پر افسوس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پار سے فنکار ہمارے لئے بہت پیارے اور قابل احترام ہیں۔ میں نے شو کے اگلے حصے میں بھی ان کی تعریف کی لیکن وہ وائرل نہیں ہوئی تاہم میں پوری دنیا کے مداحوں سے اس تکلیف کی وجہ سے معذرت خواہ ہوں۔

 

Related Posts