ڈاؤ انتظامیہ نے نرسز کی انتظامی سیٹوں پر غیر قانونی افراد کو بٹھا دیا ہے۔ینگ نرسز کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاؤ انتظامیہ نے نرسز کی انتظامی سیٹوں پر غیر قانونی افراد کو بٹھا دیا ہے۔ینگ نرسز کا الزام
ڈاؤ انتظامیہ نے نرسز کی انتظامی سیٹوں پر غیر قانونی افراد کو بٹھا دیا ہے۔ینگ نرسز کا الزام

کراچی: ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ نے ڈاؤ انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے نرسز کی انتظامی سیٹوں پر غیر قانونی افراد کو بٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق   ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی رہنماؤں نے ڈاو یونیورسٹی اور اوجھا اسپتال کی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نرسز کو بلاوجہ تنگ کرنا چھوڑ دیں۔تمام نرسز فرنٹ لائن فورس کے طور پر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں نبرد آزما ہیں اور نرسز کو جونیئر لوگوں کی طرف سے پریشان کیا جا رہا ہے۔

مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ ڈاؤ انتظامیہ نے نرسز کی انتظامی سیٹوں پر جونیئر اور غیر قانونی لوگوں کو بٹھایاجبکہ ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ سپریم کورٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے ایک پٹیشن دائر کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور ڈاؤ اوجھا کیمپس میں گورنمنٹ کی ڈبل ڈیوٹی کرنے والوں کی لسٹ بھی شائع کرنے والی ہے۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن رہنماؤں نے کہا کہ نرسز کے ساتھ اب مزید زیادتیاں نہیں ہونے دیں گے۔پورے سندھ میں نرسز کا احتجاج جاری ہے۔ایسا نہ ہوکہ ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ اس احتجاج کا رخ ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کی طرف موڑ دے۔

Related Posts