مولاجٹ کم عمر بچوں اور کمزور دل والے افراد کے لیے نہیں ہے، بلال لاشاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Eid-ul-Fitr film releases delayed due to coronavirus
maula jatt 2

ایکشن تھرلر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے فلم ساز بلال لاشاری نے فلم کی ریلیز سے قبل مداحوں کو فلم کے بعض ایکشن اور فائٹ کے مناظر سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلم دراصل کم عمر بچوں اور کمزور دل والے افراد کے لیے نہیں ہے۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے فلم ساز بلال لاشاری نے کہا کہ اگر وہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کریں گے تو وہ بچوں کو ساتھ نہ لے جائیں۔

بلال لاشاری کا کہنا تھا کہ چوں کہ ان کی فلم ایکشن تھرلر فلم ہے، اس لیے بعض مناظر میں خوفناک گرافکس بھی دیکھنے کو ملے گی، اس لیے بچوں کو سینما گھر نہ لے جائیں تو اچھا ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کمزور دل والے افراد کے لیے بھی نہیں ہے، اس لیے ایسے افراد بھی سینما گھروں کا رخ نہ کریں، دی لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھ کر نئی نسل کے لیے مولا اور نوری کے کردار لافانی ہوجائیں گے۔

بلال لاشاری کے مطابق ان کی فلم کسی بھی لسانی اور ایک ثقافت کو دکھانے پر مبنی نہیں ہے اور شائقین کو ان کی فلم دیکھ کر پرانی فلم ’مولا جٹ‘ کے کرداروں مولا اور نوری سے مزید دلچسپی پیدا ہوگی۔

خیال رہے کہ بلال لاشاری ہی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے لکھاری اور ہدایت کار ہیں جب کہ اس فلم کو عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا ہے، فلم میں ماہرہ خان، حمیمہ ملک، حمزہ علی عباسی اور فواد خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Related Posts