پاکستان میں گدھوں میں اضافے کا رجحان، دیگر جانوروں کے بارے میں بھی جانئے

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی جس کے بعد گدھوں کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے  بڑھ کر 60 لاکھ47 ہزار ہوگئی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہوگئی۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ 88 ہزار کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 31 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہوگئی۔

جبکہ بکریوں کی تعداد میں 23 لاکھ 58 ہزار کا اضافہ ہوا اور بکریوں کی مجموعی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار ہوگئی۔

دستاویز کے مطابق ملک میں اونٹوں کی تعداد میں 14 ہزار کا اضافہ ہوا، جس سے اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہوگئی۔

جبکہ گھوڑوں کی تعداد میں ایک ہزار اور خچروں کی تعداد میں 3 ہزار کے اضافے کے بعدگھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار ہو گئی۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں مویشیوں کی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا اور مجموعی مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار ہو گئی۔

Related Posts